حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آئی ایس او پاکستان کے پہلے مرکزی کونسل کے اجلاس میں نئے سال کی مرکزی کابینہ کی منظوری دی گئی ہے، اس موقع پر مرکزی صدر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق، ثاقب علی مرکزی نائب صدر، حیدر عباس کو مرکزی سیکرٹری جنرل، واجد علی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور امین شیرازی کو مرکزی انچارج محبین مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کے پہلے اجلاس مرکزی کونسل برائے سال 2024-25 کا باقاعدہ آغاز مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفٰی ہاؤس لاہور میں ہوگیا۔
پہلے روز میں سابق مرکزی صدر حسن عارف اور رکن مرکزی نظارت اطہر عمران نے ریجنل صدور و نمائندگان سے گفتگو کی۔ رہنماوں نے تنظیم کے مقاصد، اہداف اور دیگر امور کے حوالے سے شرکاء کی رہنمائی کی۔
اجلاس میں نئے سال کی مرکزی کابینہ کی بھی منظوری دی گئی۔ مرکزی صدر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق، ثاقب علی مرکزی نائب صدر، حیدر عباس کو مرکزی سیکرٹری جنرل، واجد علی مرکزی سیکریٹری تعلیم اور امین شیرازی کو مرکزی انچارج محبین مقرر کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ